ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تمل ناڈو میں ڈیمو ٹرین کی انجن میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں

تمل ناڈو میں ڈیمو ٹرین کی انجن میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں

Mon, 30 May 2016 11:30:56  SO Admin   INS India/SO news

کرور29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تروچراپللی جانے والی ڈیمو ٹرین کے مسافر آج اس وقت بال بال بچ گئے جب انجن میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور مسافروں سے اتر جانے کو کہا۔ریلوے پولیس نے کہا کہ اس صورت میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا جبکہ انجن سے ملحقہ کوچ کی نشست کونقصان پہونچا۔فائر فائٹرز اور ریسکیو سروس کے اہلکارجائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے اور ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعدآگ پرقابو پایا۔کرورتروچراپللی مسافر گاڑی کے ڈرائیور نے ڈیزل الیکٹرک ایک سے زیادہ یونٹ(ڈیمو)ٹرین کے انجن سے دھواں نکلتے دیکھا اور ویرارککیام اسٹیشن کے قریب ٹرین کوروک دیا۔پولیس نے کہا کہ آگ فوری طورپرپھیل گئی اور چونکہ وہ موجودذرائع سے آگ نہیں بجھا سکا اس لئے ڈرائیور نے مسافروں سے اترجانے کوکہا۔تقریباََ تین گھنٹے تاخیرکے بعدٹرین یہاں سے تقریباََ70کلومیٹر دور تروچراپللی پہنچی۔
 


Share: